1. فہرست مضامین
  2. نیوی گیشن
  3. مزید مضامین
  4. میٹا نیوی گیشن
  5. تلاش
  6. تیس زبانوں میں سے انتخاب کریں


 

 | 09.02.2010 | 14:00 UTC

جرمن کابینہ کا مزید 850 فوجیوں کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی کابینہ نے افغانستان میں جرمن فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کے اس فیصلے کے مطابق اب مزید 850 جرمن فوجی بحران زدہ افغانستان بھیجے جائیں گے، جن میں سے بیشتر کی ذمہ داری افغان فورسز کو تربیت فراہم کرنا ہوگی۔ اس فیصلے کی جرمن پارلیمان سے منظوری ابھی باقی ہے۔ اس وقت افغانستان میں جرمن فوجیوں کی تعداد تقریباً ساڑھے چار ہزار ہے، جو امریکی اور برطانوی فوجیوں کے بعد سب سے زیادہ ہے۔