1. فہرست مضامین
  2. نیوی گیشن
  3. مزید مضامین
  4. میٹا نیوی گیشن
  5. تلاش
  6. تیس زبانوں میں سے انتخاب کریں


 

 | 09.02.2010 | 14:00 UTC

طالبان کمانڈر حکیم اللہ محسود ہلاک: پاکستانی میڈیا

پاکستانی میڈیا کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں سرگرم طالبان نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم تحریک طالبان پاکستان ابھی تک اپنے اس رہنما کے مارے جانے کی خبروں کو محض افواہ قرار دیتی آ رہی ہے۔ حکومتی عہدے داروں کے مطابق حکیم اللہ محسود گزشتہ ماہ شکتوئی کے علاقے میں ایک ڈرون حملے میں مارے گئے۔ تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی نے ڈوئچے ویلے کے ساتھ خصوصی بات چیت میں بتایا کہ تحریک طالبان کمزور ہوچکی ہے اور اسی لئے شاید اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرنے میں تاخیر سے کام لے رہی ہے۔