1. فہرست مضامین
  2. نیوی گیشن
  3. مزید مضامین
  4. میٹا نیوی گیشن
  5. تلاش
  6. تیس زبانوں میں سے انتخاب کریں


 

کھیل  | 09.02.2010

ناگپور میں نمبر ایک ٹیم بھارت کوعبرتناک شکست

 

جنوبی افریقہ نے عالمی کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ درجہ بندی میں نمبر ایک ٹیم بھارت کو ناگپور ٹیسٹ میں ایک اننگز اور چھ رنز سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔ ڈبل سنچری بنانے والے ہاشم آملا مین آف دی میچ قرار پائے۔

 

ساوٴتھ افریقہ نے بھارتی شہر ناگپور میں دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز کے پہلے میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے 558 رنز بنائے، جن میں ہاشم آملا کی ڈبل سنچری اور آل راوٴنڈر ژاک کیلس کی سنچری شامل تھی۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 233 اور پھر فالوآن کے بعد دوسری اننگز میں 319 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ اس طرح یہ میچ جنوبی افریقہ کی جھولی میں چلا گیا۔

جارحانہ بھارتی بیٹسمین سہواگ نے پہلی اننگز میں سنچری بنائیBildunterschrift: Großansicht des Bildes mit der Bildunterschrift:  جارحانہ بھارتی بیٹسمین سہواگ نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی 

پہلی اننگز میں بھارت کی طرف سے اوپنر وریندر سہواگ نے جبکہ دوسری اننگز میں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے سنچری بنائی، مگر ان دو بیٹسمینوں کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ جنوبی افریقی گیندباز ڈیل سٹین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس میچ میں کل دس وکٹیں حاصل کیں۔

 

ناگپور ٹیسٹ میں بھارتی بیٹسمین ’دی وال‘ راہل ڈراوڈ، وی وی ایس لکشمن اور یووراج سنگھ زخمی ہونے کے باعث نہیں کھیل سکے۔ راہل ڈراوڈ کی جگہ مرلی وجے اور لکشمن کی جگہ بدری ناتہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھBildunterschrift: Großansicht des Bildes mit der Bildunterschrift:  جنوبی افریقی کپتان گریم سمتھ

جنوبی افریقہ نے ناگپور ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کی ہے۔ کپتان گریم سمتھ نے اس کامیابی کو ’زبردست ٹیم ورک‘ قرار دیا۔ سمتھ نے خاص طور سے فاسٹ بولر ڈیل سٹین اور بیسٹمین ہاشم آملا اور آل راوٴنڈر ژاک کیلس کی کارکردگی کا تذکرہ کیا۔ دوسری جانب بھارتی کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے ان کی ٹیم کو کھیل کے ہر شعبے، بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ میں پسپا کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ چودہ فروری سے کولکتہ میں شروع ہو رہا ہے۔ اس سیریز میں کامیابی کی صورت میں جنوبی افریقی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں بھارت کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پہلے نمبر پر آجائی گی اور ڈرا کی صورت میں بھارت اپنی پوزیشن پر قائم ر ہے گا۔

اس وقت بھارتی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے اعتبار سے سب سے مضبوط یعنی نمبر ایک ٹیم ہے، لیکن جنوبی افریقہ نے جس انداز میں اسے ناگپور ٹیسٹ میں ہرایا اس نے کئی کٹھن سوالات کو جنم دیا ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین نے ناگپور ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کر کے کل دس وکٹیں حاصل کیں۔ سٹین کی سوینگ اور رفتار کے سامنے تمام ہی بھارتی بیٹسمین بے بس نظر آئے۔

 

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی

ادارت: مقبول ملک

 
 

فیڈ بیک »بھیجیں »پرنٹ کریں »

Weitere Schlagzeilen

 
آرٹیکل بُک مارک کریں


 
جرمن فیڈرل فٹ بال لیگ
جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا
ارجنٹائن کے میراڈونا
بیونس آئرس میں میراڈونا کے حق میں مظاہرہ بھی ہوا
مورینیو کی دلچسپی
دنیائے فٹ بال کے مہنگے ترین کوچ یوزے مورینیو
آن لائن نیوز لیٹر
Themenbild Newsletter